|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2017

کراچی : پاک بحریہ کے لیے تعمیرکئے جانے والے 32ٹن کے بولارڈپل ٹگ کی بنیادرکھنے کی تقریب جمعہ کے روزکراچی شپ یارڈاینڈانجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔

وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس )اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔اس پل ٹک کی لمبائی 34میٹرہے اوروزن 481ٹن ہے جب کہ رفتار12ٹاٹس ہے ،اس ٹک میں مضبوط فینڈرنگ نصب کی جائے گاجوہرسائزکے جہازکوکھینچنے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اس اہم سنگ میل کے حصول کوحوصلہ افزاقراردیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ 32ٹن کے اس ٹک کی تعمیرپاک بحریہ کی جہازسازی کی صنعت میں خودانحصاری کے وژن کی عکاسی ہے ۔

انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے وزارت دفاعی پیداوار کی مکمل معاونت اورکراچی شپ یارڈکی انتھک محنت کوبھی سراہا۔وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے مزیدکہا کہ جہازسازی میں خودانحصاری کے وژن کے تحت پاک بحریہ نئے جہازوں کوبحری بیڑے میں شامل کررہی ہے اورتسلسل کے ساتھ کراچی شپ یارڈکوجہازوں کی تعمیرکے کنٹریکٹ دے رہی ہے ۔

اس سے نہ صرف پاک بحریہ کودرکار جہازوقت پرتیار کئے جاسکیں گے بلکہ اس سے پاکستان کی جہازسازی کی صنعت کوبھی ترقی دی جاسکے گی ۔

قبل ازیں ،رئیرایڈمرل سید حسن ناصر شاہ مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈاینڈانجینئرنگ ورکس نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ 2014ء میں بھی اسی طرز کی ایک ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کی گئی تھی جوگرانقدرخدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

انہوں نے شپ یارڈمیں جاری منصوبوں کاایک مجموعی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ شپ یارڈفی الوقت جہازسازی کے 09منصوبوں پرکام کررہاہے۔

جن میں پاک بحریہ کے لیے فلیٹ ٹینکر،پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے لیے میری ٹائم پیٹرول ویسلز(MPVs)فاسٹ ایک گرافٹ میزائل پاک بحریہ کے لیے کثیرالمقاصد بارج اورپاکستان آرمی کے لیے برج اریکشن یوٹس شامل ہیں۔

 

ریئرایڈمرل سیدحسن ناصر نے کرچی شپ یارڈپراظہاراعتماد کے لیے وزارت دفاعی پیداوار (حکومت پاکستان )اورباالخصوص پاک بحریہ کاشکریہ اداکیا۔تقریب میں حکومت پاکستان پاک بحریہ اورکراچی شپ یارڈکے اعلی حکام اوردیگرعہدیداران نے شرکت کی۔