کو ئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلہ کو ہر سطح پر سرد خانہ میں ڈال دیا گیا ہے۔
اس مسئلے کو ملکی سطح پر حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مکمل خاموشی اختیار کر چکی ہیں کیونکہ لاپتہ افراد کے مسئلہ میں شواہد تمام اداروں کو ارسال کردیئے ہیں جس کی وجہ سے لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہورہے بلکہ پہلے سے لاپتہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ بلوچستان میں اس مسئلہ کا ادراک کیا جاسکے ۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے کو سرد خانے کے نذر کر دیا گیا ہے،نصر اللہ بلوچ
وقتِ اشاعت : May 20 – 2017