تربت: ڈیلٹا سینٹر تربت کا بند ہوجانا مکران میں علم کے چشموں کے خشک ہوجانے کے مترادف ہے، ڈیلٹا سینٹر تربت نے مختصر عرصے میں مکران میں بہترین تعلیم اور علمی ماحول فراہم کرنے میں ہر اول دستے کا کرداراداکیا ہے، ان خیالات کا اظہار مکران کے عوامی حلقوں کی جانب سے کیاگیاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا سینٹر کے بند ہوجانے کے بعد کیچ کے والدین اور طلباء بہت زیادہ پریشان ہیں کہ وہ اپنا علمی پیاس کہا بجائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا سینٹر کے فارغ التحصیل طلباء اس وقت ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو،ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ پی سی ایس کے حالیہ نتائج کے مطابق ڈیلٹا سینٹر کی کارکردگی بلوچستان بھرمیں نمایاں رہی ہے ۔
جس کے بعد حکومت کو چاہئے تھا کہ ڈیلٹا سینٹرکو جگہ اور فنڈ فراہم کرتا لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ پی سی ایس کے نتائج کے فوراً بعد ڈیلٹا سینٹر کو بند کردیاگیا ۔