پنجگور : پنجگور میں ٹیلفونک نظام درھم برھم ماہانہ کروڑوں روپے کمانے والی موبائل کمپنیاں عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے میں نا کام انٹرنیٹ کی سہولت برائے نام ڈی ایس ایل ای وی او وقت برباد کرنے کا زریعہ بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل اور موبائل کمپنایاں علاقے سے ماہانہ کروڑوں کی امدنی حاصل کرنے کے باوجود عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے میں مکمل نا کام ہوچکی ہیں پنجگور شہر کے اندر موبائل سروس کی جو صورت حال ہے وہ بہت بری ہے ایک کال ملانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں اور اسی طرح 3gاور4g کے نام پر جو ڈرامہ کیا جارہا ہے۔
وہ علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے ساتھ پی ٹی سی ایل بھی صارفین پر ظلم ڈھانے میں پھیچے نہیں ہے ڈی ایس ایل سسٹم سے جو لوٹ مار کررہی ہے ۔
اس سے صارفین مالی بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ زہنی کرب میں مبتلا ہوچکی ہیں کیونکہ بل بھرنے کے بعد کچھویکی رفتار سے چلنے والی نیٹ سروس کسی وبال سے کم نہیں ہے پنجگور کے شہریوں نے نیٹ اور موبائل کی غیر معیاری سروس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے زمہ داروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ان کا مذید کہنا ہے کہ اگر نیٹ اور ٹیلفونک نظام کو درست کرسکتے تو ناقص سروس بند کردی جائے۔
پنجگور میں مواصلاتی نظام درھم برھم
وقتِ اشاعت : May 22 – 2017