|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2017

چاغی : چاغی کے علاقے کانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کانی کے علاقے میں ایک ٹاور پر آسمانی بجلی گر نے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں سمیع اللہ ،محمد یونس ،عنایت اللہ شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سمیع اللہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا دو زخمیوں کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔