۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ4 بے ہوش ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں قاضی اسماعیل کے مقام پر علاقہ مکین کنویں کی صفائی کرنے کے لئے مزدورکنویں میں اترے تھے کہ کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے2 افراد اللہ بخش اور محمدیعقوب جاں بحق جبکہ4 افراد بے ہوش ہو گئے ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور بے ہوش ہونیوالے افرادکو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعدورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ بے ہوش افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔