مانچسٹر: امریکی سنگر آریانا گرینڈے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر واقعے پر وہ بہت رنجیدہ ہیں جب کہ ان کے پاس دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
مانچسٹر دھماکے میں بال بال بچ جانے والی امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دھماکے کی خبرسن کرمجھے شدید دھچکا لگا جب کہ واقعے پر بہت افسردہ ہوں۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ جذبات کے اظہار کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایرینا میں دھماکا اس وقت ہوا جب گلوکارہ آریانا گرینڈے پرفارم کرچکی تھیں اورکانسرٹ دیکھنے والے 20 ہزارکے قریب افراد ایرینا سے باہرنکل رہے تھے۔