|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2017

کو ئٹہ:  ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ کے چیئر مین عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عا لم خان اور ارسلا خا ن نے غیر معیا ری ،زائدالمعیاد،غیر رجسٹررڈ اور بلا لا ئسنس کے ادویات کے خرید و فروخت کے مقد ما ت میں نا مز د ادویہ ساز کمپنی، میڈیسن ایجنسی سمیت5میڈیکل اسٹور ز ما لکا ن کے عدالت کے رو برو پیش نہ ہو نے پر نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر نے کے احکا ما ت دے دئیے ہیں بلکہ2 میڈیکل ما لکا ن پر فراد جر م بھی عا ئد کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جا نب سے کیسز کی پیروی سید اعجا ز الدین آغا نے کی ۔گزشتہ روز ادویہ سا ز کمپنی میڈی میکرزپرا ئیویٹ لمیٹڈ حیدر آ باد کے خلا ف ڈرگ کو رٹ میں دائر کیس کی سما عت کے مو قع پر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرشکو ر ، پروڈکشن انچارج محمد علی شیخ اور کوالٹی کنٹرول انچا رج منصب قریشی عدالت کے رو برو پیش نہیں ہو ئے جس پر عدالت نے ان کے نا قا بل ضما نت وارنٹ جا ر ی کر تے ہو ئے ڈرگ ریگو لیٹری اتھا رٹی اسلا م آ با د پا کستان کو کمپنی کا لا ئسنس منسو خ کر نے کے لئے دو با رہ مرا سلہ جا ری کر نے کے بھی احکاما ت دئیے اور (ڈی آ ر اے پی )کو ہدا یت کی کہ وہ کمپنی کے لا ئسنس کی منسوخی کر کے کورٹ کو آ گا ہ کر ے ۔

اس کے علا وہ عدالت کے رو برو زینٹ میڈیسن ایجنسی کیس کی بھی سما عت ہو ئی تو کیس میں نامزد ملزم سید احسا ن اللہ پیش نہیں ہو ئے جس پر عدالت نے ان کے بھی نا قا بل ضما نت وارنٹ جا ری کر نے کے احکا ما ت صا در کئے ۔

عدالت میں بلا ل میڈیکل اسٹور کے حزب اللہ ،صالح میڈیکل اسٹور کے عبدالحنا ن ،علی عمرا ن میڈیکل اسٹور کے علی عمرا ن اور محمد منیر کے سما عت کے مو قع پر پیش نہ ہو نے پر نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر نے کا حکم دیا اور پو لیس کو ہدا یت کی کہ وہ ملزما ن کو گرفتار کر کے عدالت کے رو برو پیش کریں۔

عدالت نے بلا ل میڈیکل اسٹور کیس کے ملزم نو ر خا ن اور آصف میڈیکل اسٹور کے محمد آصف پر بھی فرد جرم عا ئد کر دی بلکہ اما رات میڈیکل اسٹور کیس میں سا بق سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بو رڈ کے خلا ف کا رروائی کے لئے سیکرٹری صحت کودو با رہ مراسلہ جا ری کر نے کے بھی احکاما ت جا ری کئے ہیں ۔