|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2017

کوئٹہ: وزارت پانی وبجلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6700میگاواٹ پر پہنچ گیا، ماہ صیام کیلئے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، شہری علاقوں میں 10سے 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 18گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کیریکارڈ 17400میگاواٹ ہوئی ہے، ٹرانسمیشن لائن میں مسائل کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی گئی ہے، ملک بھر کی طرح صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے دور دراز علا قوں میں حکومتی اعلان کے بر عکس سحر و افطار کے موقع پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری رہا بلکہ کم وولٹیج نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے جا مشو رو کے قریب 500kvکے ٹا ورز گر نے سے وولٹیج کم ہو ئی ہے بلکہ خضدار ،قلا ت،خا را ن اور سورا ب میں اضا فی لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ اور بلو چستان کے دور دراز علا قوں میں لو ڈشیڈنگ میں کمی نہ ہو سکی بلکہ سحر اور افطا ر کے مو قع پر بھی اس کا سلسلہ جا ری رہا۔

کو ئٹہ کے وسطی علا قوں کا سی روڈ اور دیگر میں گزشتہ روز 10گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کر نے کا اہلیان علا قہ الزام عا ئد کر تے رہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کی گھریلو اور تجا رتی زندگی بری طرح متاثر ہو ئی ہے ،کیسکو تر جما ن کے مطابق وولٹیج میں کمی و بیشی کا مسئلہ گزشتہ دنوں جا مشورو کے قریب 500kvکے ٹا ورز گر نے کی وجہ سے ہے بلکہ اس کی وجہ سے خضدار ،قلا ت ،خا را ن اور سورا ب میں اضا فی لو ڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ جا ری ہے ۔

جیسے ہی مذکو رہ خرا بی کو دور کیا جا تا ہے اسی وقت سے وولٹیج اور اضا فی لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دیا جا ئے گا لیکن یہ با ت اپنی جگہ حقیقت ہے کہ کیسکو اور واپڈا عوام کو سحر و افطا ر کے وقت بجلی کی فرا ہمی میں نا کا م ہو ئے ہیں اسی لئے کئی علا قے پہلے روزہ کے سحر و افطا ر کے وقت تا ریکی میں ڈو بے رہے ۔

اوستہ محمد میں ما ہ رمضا ن کا پہلا روزہ اوربجلی کی غیر علا نیہ لوڈ شیڈنگ نے پریشان بنا رکھا ، دو گھنٹے ملنے والی بجلی کی ہر پانچ منٹ کے بعد ٹرپینگ ، روزاداروں سمیت ، شہری پریشان ، ہر پانچ منٹ بعد ٹرپنگ سے ذہنی طور پر پریشان ، شدید گرمی درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ، گرمی سے شہری سخت پریشان ، تفصیلات کے مطا بق اوستہ محمد سمیت پور ضلع میں آج گرمی کی شدت میں اضا فہ رہا گرمی کی وجہ سے بازار ویران اور سنسان نظر آرہا تھا۔

اس شدید گرمی کے با وجود بھی بجلی کی آ نکھ مچو لی ہو تی رہی اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا دائر ہ بڑھا یا گیا جو بجلی ملتی تھی وہ بھی ہر پا نچ منٹ میں ٹر پنگ کر تی رہی اس شد ید گر می کی وجہ سے سخت سا منا کر نا پڑا عوا می حلقو ں نے حکا م با لا سے اپیل کی کہ بجلی کو رمضا ن مبا رک میں بہتر کیا جا ئے ۔

پسنی میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ نہ تھم سکا، ماہ رمضان کے پہلے ہی دن کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی گئی بلاجوازلوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ دار شدیدپریشانی کا شکار ہوگئے اور روزہ داروں نے دوپہر کی نماز بھی شدید حبس اور گرمی کے اندراداکیا اس موقع پر روزہ داروں نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے پسنی میں طویل لوڈشیڈنگ کرنا بلاجوازہے روزہ داروں کو خواہ مخواہ تنگ کرنے کا حربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ پسنی میں بجلی کی لوڈ اتنی بھی نہیں ہے لیکن کیسکو کے مقامی افسران کی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے آئے روز بجلی بند رہتی ہے اور چھوٹے چھوٹے فالٹ کے بہانے بجلی کہیں کہیں گھنٹے بند کردی جاتی ہے اور اسکے باجود طویل لوڈشیڈنگ کا عمل جاری ہے جوکہ ہمارے ساتھ انتہائی ظلم و زیادتی ہے ۔

دوسری جانب مقامی تاجر برادری نے بھی کیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کو بلاجوازقراردیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادرگوادرشہر میں صرف دوگھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا حکم دیتے ہیں لیکن گوادرکے جڑواں شہر پسنی میں گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کچھ اس طرح سے ترتیب دیا جاتا ہے کہ جس سے تاجربرادری کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پسنی کے تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر گوادراور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پسنی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ میں فوری طور پر کمی لائی جائے اور چھوٹے چھوٹے فالٹ کے بہانے بجلی کی سپلائی کو گھنٹوں بند نہیں کیاجائے ،شہر ایک ٹرانسفارمر کی خرابی کی صورت میں پورے فیڈرکو بند کردیاجاتا ہے جوکہ پسنی کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ۔