|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2017

میونخ: جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ایک انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔

اب ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا اور اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہوگا۔ چانسلر انگیلا میرکل نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد اور برطانیہ کے بریگزٹ سے نکلنے کے فیصلے کے بعد دونوں یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انگیلا میرکل نے یہ بیان میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے لیے اب دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر چکا ہے۔

اب ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہونگے اور اپنی قسمت کو اپنے ہی ہاتھوں میں لینا ہوگا۔ انگیلا میرکل نے کہا کہ اب ہمیں روس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت ہے لیکن اپنے مستقبل کیلئے ہمیں خود ہی لڑنا ہوگا۔