|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2017

کوئٹہ: سریاب روڈ پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستا بازار دو دن کے بعد اچانگ ختم کردیا سریاب روڈ ارگرد کے علاقوں کے لوگوں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ اجب وہ رمضان المبارک میں دو روز کے بعد اچانک سستا بازار ختم کردیا گیا اورلوگ پریشان رہے کہ سستا بازار ختم کرنے کی کیا وجہ بتائے گئی ۔

سریاب کے علاقے موسی کالونی ،کچھی بیگ اورکلی بنگلزئی ،کلی پرکانی آباد اور دیگر کلیوں کے لوگ سستا بازار میں خریداری کیلئے آئے تو سستا بازار ختم کردیا گیا سستابازار کیلئے جو ٹینٹ لگائے گئے تھے جہاں پر دو روز تک سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیاء بازار سے بھی مہنگے داموں میں فروخت کی جارہی تھی علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سستا بازار کو دوبارہ لگائے ۔

ابھی عید آنے میں 27دن باقی ہے اس علاقے کے غریب لوگ اس بات پر خوش تھے کہ انتظامیہ نے سریاب کے علاقے کے لوگوں پر ترس کہاکر سستہ بازار لگایا ہے مگر اچانک یہ سستہ بازار جو سریاب روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کی زمین پر لگایا گیا تھا ختم کردیا گیا اب اس زمین پر علاقے میں رہنے والے منشیات فروشوں نے قبضہ کیا ہے جس سے علاقے کے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ۔