|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2017

پنجگور : پنجگور کے علاقے چتکان رخشان ندی سے نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کیمپ پر تین راکٹ فائرکئے جس کی وجہ سے ایک کمرے کو جزوی نقصان ہوا کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رخشان ندی سے نامعلوم مسلح افراد نے نہ معلوم سمت سے تین راکٹ فائر کئے ج کیمپ کے اندر گر ے جس میں ایک راکٹ کیمپ کے اندر کمرے کو لگی جس کی وجہ سے کمرے کو جزوی نقصان ہو باقی دو راکٹ کیمپ کے احاطے میں گر کر زور دھماکے سے پھٹ گئے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔