|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2017

سنگاپور میں ایشیا پیسیفک سیکورٹی کانفرنس سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں تنازعات حل کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو داخلی سلامتی چیلنجز درپیش ہیں۔ خطے میں تنازعات کے حل کے لیے نئی حکمت عملی بنانا ہوگی۔

جنرل زبیر محمود کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں 70 کروڑ افراد بے روزگار ہیں جو ایچ آر مینجمنٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سائبر اسپیس نیا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے بڑھانا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اقتصادی شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔