|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2017

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی چوکیوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں بھارتی بنکرز کو تباہ ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر کے علاقے میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بنکرز تباہ کردیے تھے جب کہ پاک فوج کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔