حب: شاہ نورانی کے مزار اور زائرین کی سیکیو رٹی کے لئے ایف سی کی دو بٹالین تعینات کی گئی ہیں ،لیویز فورس اور خواتین رضا کاروں کو بھی زائرین کی حفاظت کے لئے مزار پر تعینات کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار قلات ڈویژن کے کمشنر محمد ہاشم غلزئی نے اتوار کومیڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک بھرسے شاہ نورانی کے پیر سے شروع ہونے والے تین روزہ عرس اور میلے میں شرکت کے لئے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن میں مرد ،عورتیں،بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں شاہ نورانی کے مزار پر پہنچ چکے ہیں ۔
جنہیں مزار پر موجود خلیفاؤں اور رضاکاروں کی جانب سے بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مزار اورز ائرین کی حفاظت کے لئے ایف سی بلوچستان کی دو بٹالین تعینات کی گئی ہیں اور مزار پر مقامی خلیفاؤں کی جانب سے مزار اور زائرین کی حفاظت ،چیکنگ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاہم کمشنر محمد ہاشم غلزئی نے عوام اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ لیویز فورس اور رضا کاروں سے ہر ممکن تعاون کریں ۔
شاہ نورانی عرس کے دوران ایف سی کی دوبٹالین تعینات
وقتِ اشاعت : June 5 – 2017