|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2017

سنگاپور: برطانوی شہزادہ ہیری کی سنگاپور میں افطار پارٹی میں شرکت، مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری دو روزہ دورے پر سنگاپور پہنچے، جہاں انہوں نے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی۔

شہزادے نے کجھور اور سنگاپور کی روایتی ڈش کھائی۔ افطاری سے پہلے شہزادہ ہیری نے ادبا سر جھکائے رکھا، شہزادہ ہیری نے سنگاپور کے دورے کے دوران مختلف چیریٹی تقریبات میں بھی شرکت کی۔