کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادتی کررہی ہے اور بجلی کے نام پر تماشا ہورہا ہے۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 فیصد گیس سندھ سے پیدا ہوتی ہے لیکن وفاق کی جانب سے اسی صوبے کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور بجلی پر صوبے کے ساتھ تماشاہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ادائیگی کے باوجود بھی سندھ کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی وفاقی حکومت سندھ کو اس کا جائز حصہ دے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک اور صوبے میں بجلی نہ ہونے سے عذاب آیا ہوا ہے اور دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی شہر قائد میں تباہی مچا رکھی ہے، غریب عوام جنریٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ناصرف بجلی فراہم نہیں کی جارہی بلکہ دیگر مختلف رکاوٹیں بھی ہیں اس سال سندھ کو 95 ارب روپے کمی کا سامنا ہے اور وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی حکومت اپنے وعدے کے مطابق 108 ارب دے۔