|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2017

خضدار :  خضدار ،شہر میں چوروں اور رہزنوں کا راج ،نا معلوم چور سول ہسپتال سے فیصل اور سول کالونی مسجد سے در محمد جاموٹ کے موٹر سائیکل لے اوڑے ،جبکہ ملگزار کے مقام پر شاہ محمد سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،عوامی حلقوں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

،تفصیلات کے مطابق خضدار میں پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چوری رہزنی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اتوار کے روز در محمد جاموٹ نامی شہری اپنی موٹر سائیکل جامع مسجد سول کالونی کے سامنے کھڑی کر کے نماز ادا کرنے گئے واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی جبکہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں زیر تربیت فیصل کے موٹر سائیکل کو بھی نا معلوم مسلح رہزنوں نے ملگزار کے مقام پر شاہ محمد سے ان کی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے شہر میں چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو تا جا رہا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواں کاروائی نظر نہیں آ رہی ہے عوامی حلقوں نے چوری ،ڈاکوں اور رہزنوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔