سبی: ضلع سبی میں پانچ ماہ قبل لیویز میں بھرتی ہونے والے 100سے زائد لیویز اہلکار اپنی بنیادی تنخواہوں سے محروم گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے قرضے لے کر ڈیوٹیوں پر جانے پر مجبور لیویز میں بھرتی ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا عزم لے کر آنے والے نوجوان مایوسی کا شکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے احکامات بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے 20دسمبر میں لیویز میں ضلع سبی کے 100بے روزگار بھرتی ہوئے جن کو تربیت فراہم کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں حفاظت اقدامات مردم شماری پولیو مہم سمیت دیگر سیکورٹی کے حوالے سے خدمات لی جانے گئی ۔
لیویز فورسز میں بھرتی ہونے والے تمام نوجوان اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے لیویز فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینے لگے ایک ماہ کے بعد یک بعد دیگر پانچ ماہ گز جانے کے باوجود تمام اہلکار اپنی بنیادی تنخواہوں سے بھی محروم رہے جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے اور خواہشات ٹھنڈی پڑی گئی اب مذکورہ تمام اہلکار مایوسی کا شکار نظر آتے ہیں ۔
بختیار آباد لہڑی سمیت گردونواح میں خدمات سرانجام دینے والے لیویز اہلکار کرایے بھی ادھارے پر دینے لگے تمام اخراجات بھی قرضے لے کر پورا کرنے لگے جس کے باعث سرکاری ملازمت پیشہ لیویز اہلکار شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی سمیت گردونواح میں لیویز اہلکاروں کو ان کی تنخواہ فراہم کرکے مایوسی کا شکار ہونے والے لیویز اہلکاروں کی داد رسی کی جائے ۔
سبی، پانچ ماہ قبل بھرتی ہونے والے لیویز اہلکار تنخواہوں سے محروم
وقتِ اشاعت : June 12 – 2017