|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان ، ماہ مقدس رمضان المبارک میں جا بجا معزز شہریوں کی بلا جواز ایف سی اہلکاروں ، سیکورٹی فورسز، پولیس اہلکارشناختی کارڈ کے بہانہ جامعہ تلاشی کے ذریعے تذلیل کی جا رہی ہے جو قابل مذمت قابل نفرت عمل ہے ۔

سیکورٹی فورسز حکمران طبقہ عوام کی جان ومال ، عزت آبرو کا پاسبان ہے نہ کہ تذلیل کر کے نقل وحرکت، رشتہ داروں، بازار تک آنے جانے پر پابندی جیسا ماحول کر پروان چڑھایا جا رہ اہے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری عوام کیلئے وبال جان سیکورٹی اداروں کیلئے باعث جیب خرچہ اور اطمینان ہے ۔

حکام بالا آئی جی ایف سی سے پر زور مطالبہ کیا جا تا ہے کہ سیکورٹی فورسز عوام کے جا بجا تذلیل بند کرے بیان میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی صلاحیت کا وشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ عرصہ6 ماہ سے قلعہ عبداللہ میں انٹرنیٹ کی بندش کو دوبارہ فعال بناتے ہوئے جلد سروس بحال ہو جائیگا اور پاک افغان بارڈر کھولنے میں بھی کا وشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انقلابی اقدامات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔