|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں کیسکو کا بجلی چوروں ناہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں ٹرانسفارمرز سینکڑوں میٹر پی وی سی تاریں اتار لیئے گئے ۔

بجلی چوروں ناہندگان کی دوڑیں لگ گئیں درجنوں گرفتار ہزاروں روپے کیسکو کے واجبات وصول کر لیئے گئے جلنے والی بجلی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اور لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایکس ای این کیسکو نصیرآباد عبدالسلام مینگل ایس ڈی او کیسکو نصیرآباد میر وریام خان منجھو کی خصوصی ہدایت پر ایل ایس سٹی ارشاد احمد عمرانی ایل ایس نیو میر حسن میاں عبدالستار ایل ایس ربیع محمد قاسم کھوسہ ایل ایس منجھو شوری نادر علی شیخ نے لائن مین محمد ابراہیم گرانی لیاقت علی ہانبھی ظفر علی عمرانی عبدالغنی ماندہ خان رخشانی عبدالغفار سولنگی کے ہمراہ نیو میر حسن فیڈر سٹی فیڈر ربیع فیڈر ایکسپریس فیڈر مینگل کوٹ فیڈر منجھو شوری فیڈر میں بجلی چوروں ناہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کنڈے براہ راست لگای گئیں پی وی سی تاریں اتارلی گئیں ۔

درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمرز بھی بند کرکے درجنوں بجلی چوروں ناہندگان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے واجبات وصول کیئے گئے ہیں جبکہ جلنے والی بجلی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اور لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایکس ای این کیسکو نصیرآباد عبدالسلام مینگل ایس ڈی او کیسکو نصیرآباد میر وریام خان منجھونے کہاکہ بجلی چوری قومی جرم ہے بجلی چور بجلی چوری کو ترک کرتے ہوئے کیسکو سے قانونی طریقے سے بجلی حاصل کریں او ر کسی بھی مشکلات سے بچنے کیلئے کیسکو کے واجبات جلد ادا کر دیں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کے جلنے والے ٹرانسفارمروں کو فوری مرمت کی جا رہا ہے تاکہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کی جاسکے اور کہاکہ سحری افطاری اور تراویح میں بجلی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے اور مسلسل بجلی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کو روکنے کیلئے شہری کیسکو کا ساتھ دیں تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے ۔