|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2017

نوشکی : نوشکی سلطان چڑھائی پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائیرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ھو گئے۔ گزشتہ روز سیکورٹی فورسسز کی گاڑی کوئٹہ سے دالبندین جارہے تھے کہ نوشکی کے قریب سلطان چڑھائی پر نامعلوم افراد نے پہاڑوں سے فائرنگ شروع کر دی۔

سیکورٹی فورسسز نے فوری طور پر پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کردی۔جس سے حملہ آور فرار ھو گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا۔ نوشکی سے کمانڈنٹ نوشکی ملیشا کرنل شاہد منظور۔کمانڈرایف سی 110 لفیٹنیٹ کرنل محمد ریاض ایس ایچ او خالد بادینی سیکورٹی فورسسز اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن حملہ آور فرار ھونے میں کامیاب گئے تھے۔