|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2017

کوئٹہ :  ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں کسٹم اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹرعبدالقادرکی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سرکل رضوان اسلم کی نگرانی میں ایف آئی اے کی بلیلی کے قریب دوران چیکنگ ایک فلڈر کار سے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کی۔

گاڑی کے کاغذات بھی موجود نہیں تھے جس پر ڈرائیورشمس اللہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ڈرائیور نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ روزانہ پانچ ہزار روپے کی رشوت کسٹم اہلکار کو دے کر نان کسٹم پیڈ اشیاء4 کی اسمگلنگ کرتا ہے۔

گرفتارڈرائیورکی نشاندہی پر رشوت لینے کے الزام میں کسٹم حوالدار حبیب اللہ کو گرفتارکرلیا گیا جس کے بنیان کے جیب سے رشوت میں لی گئی 28300روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کسٹم اہلکار رشوت لیکر نان کسٹم پیڈ اشیاء4 کی اسمگلنگ کی اجازت دیتا تھا۔ گرفتار کسٹم اہلکار ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔