کوئٹہ : نوابزادہ گزین مری کے ترجمان نے وزیر داخلہ اور ترجمان حکومت بلوچستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ گزین مری اپنی سرزمین پر واپس آرہے ہیں انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی نوابزادہ گزین مری نے کسی سے کوئی ریلیف مانگا ہے نوابزادہ گزین مری اپنے خلاف بنے والے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے ۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ اور ترجمان حکومت بلوچستان کی جانب ملک سے غداری کے حوالے سے جو ریمارکس دئیے گئے تو ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے نوابزادہ گزین مری کو نہ ہی بگٹی صاحب اور نہ ہی انوار الحق سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے ۔
یہ سرٹیفکیٹ وہ اپنے پاس سنبھال کر رکھیں ان کو جو کام سونپا گیا ہے وہ اس طرف توجہ دیں نوابزادہ گزین مری کو کسی سے نہ تو وطن واپس آنے کے لئے دعوت نامے کی ضرورت ہے اور ہی وہ کسی سے اجازت لیکر آئیں گے البتہ اپنی پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر داخلہ اس بات کی ضرور تصدیق کردی کہ نوابزادہ گزین مری کسی حکومتی ڈیل کے یا ان کی دعوت پر وطن واپس نہیں آرہے۔