کوئٹہ : سوراب کے علاقے انجیرہ کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لانے والی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔
Posts By: آن لائن
صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی، جما عت اسلامی بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایک سالہ کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں صوبے میں کرپشن ، بد امنی اور بے روزگاری بڑھی ہے
خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی رہنما قتل
خضدار:بی این پی کے سیاسی وقبائلی رہنما خیر محمد مردوئی کو نامعلوم افراد نے فاِئرنگ کرکے قتل کردیا۔
حاجی لشکری رئیسانی کاعید سادگی سے منانے کا اعلان
کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے یہاں کے لوگ اپنے رفقاء کی جدائی سے غمزدہ ہیں۔
بلوچستان ٹریفک کے مختلف حادثات 2افراد جاں بحق 41زخمی ہوئے
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاںبحق جبکہ41افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،حادثات مختلف اضلاع پشین ،خضدار،قلعہ سیف اللہ ،بولان ،لسبیلہ ،مستونگ ،قلات ،سوراب ودیگر میں پیش آیا ہیں ۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق اتوار کے روز یکم مئی کو بلوچستان کے مختلف حادثات میں 13ٹریفک حادثات پیش آئیں گدرسوراب کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔
پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ ملے گا ، چیف سیکرٹری بلوچستان
پسنی: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی ماہی گیری کے صنعت کے فروغ اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی فش ہاربر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔
نواب محمدایاز جوگیزئی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات واپس
کوئٹہ: پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پشتون قومی جرگہ کے کنونیئر نواب محمدایاز جوگیزئی سمیت دیگر کے خلاف مانگی ڈیم واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے پر درج مقدمات واپس لینے کا حکم دیدیا۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام جاری ہے،الیکشن کمیشن
کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔
بلوچستان پولیس کا وویمن سیفٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
کوئٹہ : بلوچستان پولیس نے تحفظ خواتین کے لئے “وویمن سیفٹی ایپ “متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبائی خاتون محتسب برائے انسداد ہراسگی کا لاگ ان پورٹ بھی شامل رکھا جائے گا۔
ن لیگ کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے ،بلوچستان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے ملک اس وقت شدید معاشی اور سیاسی مسائل کا شکار ہے، سی پیک سے ابھی تک بلوچستان مکمل طور پر نظر انداز رہا ہے سی پیک کا مرکز گوادر ہے لیکن عملا گوادر سی پیک کے ثمرات سے مکمل طور پر محروم ہے، بلوچستان کے اپنے مخصوص حالات اور مسائل ہیں۔