لا ہور ، بلوچستان کے زیر تعلیم طلباء کو ہر اساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے لاہور کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباکو پولیس کی جانب سے حراساں اور گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے طلباکیلئے پیدا کئے گئے سخت حالات کیخلاف سیاسی اور علمی مزاحمت کریں گے۔ ڈرامہ بازی او رنعرے بازی کی سیاست نے صوبے کی سیاست کو نقصان پہنچایا ہے ۔

وائس چانسلرکی اہم اجلاس میں عدم شرکت باعث تشویش ہے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ،ایمپللائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی، آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نائب صدر فرید خان اچکزئی و دیگر ممبران نے گذشتہ دنوں صوبائی وزیر خزانہ نورمحمد دمڑ کی زیرصدارت صوبے کی سرکاری جامعات کی چھٹی یونیورسٹیز فنانس کمیشن کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا اور صوبے کے 2021_22 کے سالانہ بجٹ میں صوبے کے تمام سرکاری جامعات کیلئے گرانٹس ان ایڈز کی مد میں ڈھائی ارب روپے مختص کرنا گو کہ مٹبت اقدام ہے۔

سردار زادہ میر زاہد جان لہڑی کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،آغامحمودشاہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عمومی کے ممبرسردار زادہ میر زاہد خان لہڑی کی شہادت پر ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ سردار زادہ میر زاہد جان لہڑی کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پولیس کے عملے کا بازار کے بیچ خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے،سیاسی جماعتیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پولیس کی خواتین پر تشدد کی ویڈیو، گزشتہ روز وائرل ہونیوالے ویڈیو کیخلاف سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کا شدید ردعمل سامنے آگیا اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اتحاد تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)کے رہنماوں ایگزیکٹو ممبران پریس سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری، صدر سر محمدی جنرل سکریٹری کربلائی خان محمد نائب صدر حاجی نادر رضائی نائب صدر کربلائی قاسم فنانس سیکریٹری سید عالمی انفار میشن سیکریٹری ضیا صالحی چئرمین امن کمیٹی حاجی رحیمی۔

مذہلی سکالرمعاشرے سے منافقانہ طرز عمل کیخلاف شعور اجاگر کریں ، مولانا شیرانی، مولانا طارق جمیل

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ دین انسانیت کے درمیان وحدت کی رشتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیتاہے انسانیت کے درمیان انتشار کا سبب دوغلا پن اور دو رخی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ممتاز دینی مبلغ مولانا طارق جمیل کے رہائش گاہ پر ان کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

ضیاء اللہ لانگو لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے،نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا لاپتہ قا ضی نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کے اہلخانہ کے ساتھ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے ملاقات کی۔

نواز لیگ سے خفیہ مفاہمت کی باتیں افوا ہیں ہیں، مولانا شیرانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کانسل کے سابق چیئرمین و جے یو آئی پاکستان کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ ملک میں نوازلیگ کے ساتھ کسی خفیہ مفاہمت کی باتیں بظاہر محض افواہیں ہیں اور ان کا کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے۔

بی این پی میں فرد واحد فیصلے کرتا ہے، ہمایوں عزیز کرد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے پارٹی کو اظہاروجوہ کے نوٹس کاجواب دیتے ہوئے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ،میر ہمایوں عزیز کرد نے کہا ہے کہ اپنے سوالات کے جوابا ت کا منتظر ہوں تاہم جواب نہیں ملے ،ہم ایک سیاسی عمل کا حصہ بننے آئے ،پارٹی کے ذمہ داروں نے رکاوٹیںحائل کرکے سیاسی عمل سے باہر رکھا، پارٹی میں فیصلے اداروں کی بجائے افراد کرتے ہیں ۔

وکلاء تنظیموں اوررہنماؤں کا ساجدترین کو بطورپراسیکیوٹرجنرل تعیناتی پر مبارکباد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، بلوچستان کے مختلف اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز اور بلوچستان ، سندھ کے مختلف وکلاء پینلز نے ایڈووکیٹ ساجد ترین کی بطور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان تعیناتی کا خیرمقدم کی ہے۔

ڈاکٹر مالک بتائیں ذخائر کے استعمال کیلئے کیا تجاویز ہیں،ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اس حساس اور اہم معاملے پر ایک سنجیدہ بیٹھک میں دعوت کے باوجود تشریف نہیں لائے۔