پشتونخوا میپ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ، محمودخان اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی آئینی حق ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ، ڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر سرفراز ساسولی و دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نوشکی ، زمینداروں نے کیسکو چیف اور ڈی سی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی کیسکو چیف سے کوئٹہ میں ملاقات کامیاب مذاکرات کے بعد دیہی فیڈروں کے سابق بجلی شیڈول بحال وفد نے مل گرڈ اسٹیشن کے زمینداروں کے خدشات و تحفظات سے کیسکو چیف کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر نوشکی کا یوریا کھاد اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز انجمن تاجران نے کل دو فروری کو پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان کے حالات بندوق کی طاقت سے بہتر نہیں ہونگے، ڈاکٹرحئی بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

اوستہ محمد:  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ وبلوچ بزرگ قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ صدارتی نظام کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے قابل قبول نہیں ہے ،پچھلے چارحکومتیں ہو گزریں ان کا کوئی کارکردگی نہیں بلو چستان کے حالات کے ذمہ دار حکومت ہے جب تک سیا سی مسئلہ سیا سی گفت شنید سے حل نہیں ہوگا تب تک ایسے حالات ہوں گے ، بندوق کی طاقت سے حالات بہتر نہیں ہوں گے ، اسٹیٹ بینک کو گروئی رکھانا کوئی بڑی بات نہیں پیدا ہونے والا بچہ بچہ قرضدار ہے ریکو ڈیک پر اب سودے بازی نہیں ہونے دیں گے، حکومت اپنے شاہ خرچیاں کم کریں تو ملک قرض سے نکلے گا۔

جامعہ انتظامیہ پولیس کی جانب سے طلبا ء کی داخلے پر غیر اعلانیہ پابندی کی مذمت کرتے ہیں،پشتون ایس ایف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور جنرل سیکرٹری سخی داد کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں جامعہ بلوچستان سے لاپتہ سہیل اور فصیح بلوچ کے بازیابی کے بجائے جامعہ انظامیہ اور پولیس کی جانب سے طلبا ء کی داخلے پر غیر اعلانیہ پابندی اور پارلیمانی کمیٹی کی لاپرواہی کی بھرپور مذمت کرتے ہوے کہا حکومتی مزاکراتی کمیٹی سے معاہدے کی پاسداری پر زور مطالبہ کیا ہیں بصورت دیگر طلبا سخت سے سخت مزاحمت پر اتر ائینگے جس کا ذمہ دار پولیس انتظامیہ اور حکومتی کمیٹی ہوگی۔

جمعیت کے نام میں کسی قسم کی ترمیم وتبدیلی کامقصدپارٹی کوذاتی ملکیت کے مترادف ہے، مولاناشیرانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ جے یو آئی کے دستور کے پہلے دفعہ کے مطابق ہماری جماعت کا نام جمعیت علما اسلام پاکستان ہے اس نام میں چوری چپکے کسی بھی قسم کی ترمیم اور تبدیلی کا مقصد پارٹی کو ذاتی ملکیت اور پراپرٹی سمجھنے کے مترادف ہے۔

حیدر بلوچ کی رحلت سیاست میں بڑا دھچکا ہے، عبدالمالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا سینئر سیاستدان و سابق وزیر ڈاکٹر حیدر بلوچ کے انتقال کو بلوچستان کی سیاست میں دھچکا قردار دیتے ہوئے ان کی قومی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلط وزیراعظم کی کرپشن کے خاتمے گڈ گورننس کی قلعی کھولی دی، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے مسلط شدہ وزیراعظم کی کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورنس کے بلند و بانگ دعوں کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے لے آیا۔موجودہ حکومت نے ملک کو ہر طرع سے تنزلی کی طرف دھکیل رہی ہے۔حکومت کی ناقص کارکردگی و پالیسیوں اور ناقص سفارت کاری نے ملک کو عالمی طور پر تنہائی اور اندرونی طور پر بحرانوں کا شکار کردیا ہے۔ملک کی اقتصادی صورتحال ابتر سے بھی خراب ہوگئی ہے۔

نیشنل پارٹی کا بی این پی کے کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر مبارکباد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کو کامیاب مرکزی کنونشن کے انعقاد اور نومنتخب مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نائب صدر ملک ولی کاکڑ سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کو ان کے کابینہ سمیت مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بی این پی… Read more »

خاران میں ایم پی اے کی ایماء پر ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا ہے ، کریم نوشیروانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران میں ترقیاتی کاموں کے ریلیز منظور شدہ فنڈز کو روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر سپلائی، روڈ سیکٹر، بجلی کے ٹرانسفارمرز اور بی آر سی کالج کی مد میں سابقہ جام حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کا فنڈز ریلیز ہوا جس پر کام بھی جاری تھا مگر اب موجودہ ایم پی اے خاران کی ایما پر روکا گیا ہے جو کہ خاران کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

بی این پی کیساتھ معاہدے کا علم نہیں ثناء بلوچ کو علم ہیں تو منظر عام پر لے آئیں ، ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر وصوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ ورکرز پارٹی کااثاثہ ہیں۔صوبے میں حکومت اور قومی سطح پر نمائندگی انہی کے مرہون منت ہے ان کے تحفظات اور گلے شکوئے وزیراعلی تک پہنچائیں گے ،بلوچستان عوامی پارٹی بی این پی کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے لاعلم ہے ،ثناء بلوچ اس طرح کے کسی معاہدے کو منظرعام پر لائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔