|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سدرن بلوچستان ڈویلپمنٹ پیکج پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں پیکج کے تحت تعلیم ، صحت ، ذرائع مواصلات، آبپاشی، آبنوشی، سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق حکام کی جانب سے بریفننگ دی گئی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے مجوزہ پیکج پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا شورش کے باعث صوبے کے جنوبی علاقے پسماندگی کا شکار رہے تاہم سول اور ملٹری قیادت جنوبی بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جنوبی بلوچستان کے زیر التواء ترقیاتی پیکج پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے آئندہ تین ہفتوں میں کام شروع کر دیا جائے

ترقیاتی منصوبوں میں کام کے اعلٰی معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے معیار کا جائزہ لینے کے لئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم وقتاً فوقتاً منصوبوں کا دورہ کرے گی وزیر اعلٰی نے کہا کہ سدرن بلوچستان منصوبوں کی تکمیل سے ریاست پر عوام کا اعتماد بڑھے گا پیکج میں شامل نشادہی کردہ منصوبوں کو قابل عمل بنانے کے لئے حکومت بلوچستان اور ایف ڈبلیو او متعلقہ سیکٹر کے لئے جلد معاہدے پر دستخط کریں انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے لئے وفاق کی جانب سے طے شدہ وعدے کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کی جائے گی اس وفد میں جنوبی بلوچستان کے اراکین اسمبلی بھی شامل ہوں گے اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی کی عدم شرکت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار فیصلہ ساز فورم میں سئنیر افسر کے بجائے جونیئر غیر متعلقہ افسر کی غیر تسلی بخش بریفنگ پر ناراضگی کا اظہار کیا

اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ فورم کی نوعیت اور امور کی اہمیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا نہایت اہمیت کے حامل اس اجلاس میں فورم کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ اراکین اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن رحمت صالح بلوچ ،میر برکت رند ، میر اصغر رند، خیر جان بلوچ، مینہ بلوچ، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ سیکرٹریز حکومت بلوچستان قمبر دشتی، بابر خان، محمد طیب لہڑی، ظفر بلیدی اور سینیئر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر شہزاد حسن جعفر و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *