|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

پنجگور:پنجگور نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے بانی رہنما عظیم مفکر سیاسی استاد شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کے برسی کے مناسبت تعزیتی ریفرنس نیشنل پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس میں ضلع بھر سے کارکنوں نے بڑی تعداد شرکت کی تعزیعتی ریفرنس میں شہید وطن کامریڈ فداحمد بلوچ اور دیگر شہدا کے یاد میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کیا گیا۔

اور شہید وطن کامریڈ فداحمد بلوچ کی انکی سیاسی قومی جدوجہد اور قربانی پر شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ شہباز طارق بلوچ بی ایس او بچار کے مرکزی ر ہنما عامر بلوچ یحیی بلوچ صمد صادق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید وطن کامریڈ فداحمد بلوچ ایک قومی سیاسی رہنما کے علاہ ایک عظیم سیاسی استاد اور دانشور تھے

جنکی قربانی اور جدوجہد نیشنل پارٹی کیلئے ایک مشعل راہ ہے شہید فداحمد بلوچ جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن انکی بتائے ہوئے راستے اور قربانی نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد میں اہم اور بنیادی کردار ادا کررہا ہے 2 مئی بلوچستان کے عوام کیلئے وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن بلوچستان کے عظیم سپوت ہم سے جدا ہوئے شہید وطن کامریڈ فداحمد بلوچ بلوچستان میں قوم پرستانہ اور فکری سیاست کے سرخیل تھے جنہوں نے بلوچستان کے عوام کو اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کے نعرہ دلا کر بلوچستان سے امر ہوگئے ہیں

 

نیشنل پارٹی بلوچستان میں واحد سیاسی جمہوری قوم پرست جماعت ہے جو شہید وطن کامریڈ فداحمد بلوچ کی اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کے فلسفہ پر گامزن بلوچستان اور ملک کے مظلوم محکوم طبقے کو منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے شہید فداحمد بلوچ کی آخری فلسفہ اتحاد جدوجہد آخری فتح کو اپنا مشن بنا کر آگے کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *