|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

کوئٹہ:پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پو لیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو پشین کے علا قے کلی تراٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او روزی خان کاکڑ اور ڈی ایس پی عین الدین شدید زخمی ہو گئے

جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علا ج و معا لجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او روزی خان کاکڑ کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ، پو لیس کے مطابق ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پرائیویٹ گاڑی میں سوار تھے مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *