|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

دکی :کول مائنز ایریا گل غنڈی سے 27مارچ کو اغوا ہونے والے دو کوئلہ کانکن 36روز گزرنے کے بعد بھی تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں۔نیشنل لیبر فیڈریشن دکی کے ضلعی صدر امبر خان سواتی کے مطابق اغوا ہونے والے کانکنوں میں مومن خان ولد روزی خان اور حمد اللہ ولد صدو خان ساکنان افغانستان شامل ہیں۔

دونوں مغوی کانکنوں نے کل رات پہلی بار اپنے اہلخانہ کو وائس مسج کرکے اپنے بازیابی کی مدد کی اپیل کی ہے۔امبر خان سواتی کے مطابق کول مائنز ایریا سے اغوا ہونے والے سات دیگر مزدور 38دن بعد اغوا کاروں نے کل رہا کئے تھے جوکہ بحفاظت دکی پہنچ گئے ہیں۔مگر 27مارچ کو اغوا ہونے والے دوکانکن تاحال مسلح تنظیم کے ساتھ یرغمال ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *