|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2017

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی ، سی سی ممبران امبرزہری ، ثانیہ حسن ، ڈاکٹر شہنازبلوچ، شکیلہ دہوار، فرزانہ بلوچ، ثمینہ خان ،منورہ بلوچ، حسینہ اسحاق ودیگر نے انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

بی این پی سیکولر قوتوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی بلکہ بھر پور قوت کے ساتھ مقابلہ کریگی اور 15جولائی کو جیت بھی بی این پی کی ہی ہوگی انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں جمعیت کا ووٹ بینک بھی کافی زیادہ ہے بی این پی کے تمام خواتین ممبران بھر پور اور موثر انداز سے انتخابی مہم شروع کرینگے ،

بی این پی قومی تعصب سے پاک جماعت ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام مفاد پرستوں اورکی سیاست مسترد کرکے حق کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے حاجی بہادر خان مینگل کو نامزد کرنا پارٹی کیلئے باعث فخر کی بات ہے پارٹی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترینگے پارٹی کی عام دوست پالیسیوں اور عوام دوست اقدامات کو کامیاب سے ہمکنار کرنے اور انہیں آگے لے جانے کیلئے خواتین ممبران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت اور عبادت کا نام ہے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر شعبہ زندگی میں سیاست کو عملی طور پر خدمت اور عبادت میں تبدیل کرکے ثابت کیا اور جوعناصر سیاست کو بدنام کرکے عوام کو ورغلاتے رہے وہ درحقیقت سیاست کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے اور اپنے ذاتی و گروہی مفادات حاصل کرنے کیلئے سرگرداں رہتے ہیں ۔

آخر میں انتخابی مہم کی حکمت عملی واضح کی گئی اور تمام خواتین سی سی ممبران کو ہدایت کی گئی کہ وہ الیکشن سیل قائم کرکے اضلاع کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور گھر گھر بی این پی کی دعوت اور پیغام کو پہنچائیں ۔

میٹنگ سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے پر ماضی میں بھی کئی بار بی این پی نے خامیابی حاصل کی گھی اور اس بار بھربھاری اکثریت سے بی این پی کے نامزد امیدوار کامیابی حاصل کریگی۔

بی این پی کی پوزیشن تمام پارٹیوں سے مستحکم ہے پارٹی نے بھر پور انداز سے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اگر پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی یا دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا تو اس کے خطرناکت نتائج برآمد ہونگے ۔