|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2017

کوئٹہ: ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو تراویح میں ختم قرآن اورخصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے گئے مساجد کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں افضل ترین رات یعنی لیلتہ القدر کی تلاش کے لئے کوئٹہ شہر میں شہریوں نے گھروں اورمساجد میں عبادات کا اہتمام کیا شہر کی ہزاروں مساجد میں نماز تراویح کے دوران ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔

جس کے بعد علمائے کرام اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی اس موقع پر خصوصی نوافل ،تلاوت قرآن پاک کا اہتما م کیا گیا جبکہ مساجد اور گھروں میں خصوصی طور پر محافل شبینہ سجائی گئیں اورصلاوۃلتسبیح کا اہتمام کیا گیا۔