کوئٹہ : ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ کے چیئر مین عبدالمجید ناصر ممبرا ن گل عا لم خا ن اور ارسلا خا ن نے غیر معیا ری ،زائدالمعیا د ،غیر ملکی اور بلا لا ئسنس کے ادویا ت کی خرید و فروخت کے مقدمہ میں نا مزد ادویہ ساز کمپنی اوونکس فا ر ما سو ٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ ما نسہرہ کے ما لک پر فرد جر م عائد کر دی۔
آ ر یا نہ میڈیکل اسٹور کے ما لک کی عدالت میں عدم پیشی پر نا قا بل ضما نت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئیے گئے تو دوسری جا نب سیکرٹری کو الفلاح میڈیکل اسٹور کا لا ئسنس منسوخ کر کے اسے سیل کر نے اور ڈرگ انسپکٹر کے خلا ف کا رراوئی کر نے کا بھی حکم دیا گیا ۔
مقد ما ت کی سما عت کے موقع پر محکمہ صحت کی جا نب سے کیسز کی پیروی اسپیشل پرا سیکیوٹر سیداعجا ز الدین آغا نے کی ۔گزشتہ روز ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ کے رو برو غیر معیا ری ،زائدالمعیا د ،غیر ملکی اور بلا لا ئسنس کے ادویا ت کی خرید و فروخت کے مقدما ت کی سما عت ہو ئی ۔
اس مو قع پر عدالت نے ادویہ ساز کمپنی اوونکس فا ر ما سوٹیکل کمپنی پرا ئیویٹ لمیٹڈ ما نسہرہ کے ما لک حا فظ محمد عارف کو فرد جرم پڑ ھ کر سنا یا تو انہوں نے صحت جرم سے انکا ر کیا جس کے بعد سما عت کو ملتوی کر تے ہو ئے گوا ہا ن استغاثہ کو طلب کر لیا گیا ۔
اس کے علا وہ عدالت نے الفلا ح میڈیکل اسٹور کیس میں سیکرٹری صحت کو بذریعہ مراسلہ ہدا یت کی کہ وہ اس کیس کے ڈرگ انسپکٹر کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئیں کہ مذکو رہ میڈیکل اسٹور کے کوا لیفائڈ پر سن کے بیرون ملک مو جو د گی کے متعلق رپورٹ کس صو رت میں دی گئی ۔
مراسلہ میں مذکو رہ میڈیکل اسٹورکا لا ئسنس منسوخ کر کے اسے سیل کر نے کا بھی حکم دیا گیا،اس کے علا وہ سما عت کے دوران پیش نہ ہو نے پر عدالت نے آ ر یا نہ میڈیکل اسٹور کے ولی خان کے نا قا بل ضما نت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر نے کے احکا ما ت جا ری کئے ۔بعد ازاں کیسز کی سما عت کے لئے الگ الگ تا ریخیں دی گئی ۔
ڈرگ کورٹ ادویہ ساز کمپنی کے مالک پر فرد جرم عائد کر دی
وقتِ اشاعت : June 23 – 2017