|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2017

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنما ایم این اے واجہ سید عیسی نوری نے بی این پی ہرنائی کے سینئر رہنما ممبر مرکزی کونسل میر عزیز مری سے بات چیت کرتے ہو ہے کہا بی این پی کے قائد جناب اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ ناقابل برداشت اور انتہائی نفرت انگیز عمل ھے جسکی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے ۔

مخالفین کو اختر جان اور انکی پارٹی کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے وہ اسطرح کی بزدلانہ حرکتیں کرکے سمجھتے ہیں کہ اسطرح وہ اختر جان اور انکے ساتھیون کوبلوچستان کی عوام سے دور کرنے میں کامیاب ہونگے لیکن یہ انکی خام خیالی ہے ۔

انکو معلوم ہونا چاہیے کہ بی این پی اور اسکے قائد کا رشتہ اپنے عوام سے محبت کی ڈور سے بندھی ہوئی ہے جو ٹوٹنے والی نہیں ہے اسطرح کی بزدلانہ حرکتون کا مقصد اسکے سوا کچھ نہیں کہ بی این پی کے اپنے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کے آگے بند باندھا جاے لیکن انکا خواب کبھی بھی شرمندہء تعبیر نہ ھوگا ۔

بی این پی اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد کرتی رہے گی اور عوام کے حق و حقوق کے لیے آوازبلند کرتی رہے گی انہوں نے کہا حکمرانون کو چاھئے کہ اسطرح کے نفرت انگیز حرکتین کرنے والون کو فی الفور منظرعام پر لاکر قرار واقعی سزادیں۔