|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2017

کوئٹہ+قلعہ سیف اللہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،نامزدامیدوارحاجی محمدعثمان بادینی،سرداراحمدخان شاہوانی،ناصرمسیح،شہزدکندن،نے انتخابی مہم کے سلسلے میں نواں کلی بشیرآبادمیں اقلیتی برادری کی تقریب منعقد ہوئی۔

پشتون باغ کاکڑمیں حافظ تاج الدین کی جانب سے دیئے گئے افطارڈنراورصوبائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے 260کے معرکے میں جمعیت ہی کامیابی حاصل کرے گی نوشکی،چاغی کے ایم پی ایز،نیشنل پارٹی اوراہل سنت والجماعت کی حمایت اورہزاروں افرادکی شمولیت سے جمعیت کی جیت یقینی ہوگئی ہے ۔

گزشتہ الیکشن میں بھی اس حلقے پرجمعیت نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن جمعیت کی جیتی ہوئی نشست پرایک سازش کے تحت نام نہادقوم پرست پارٹی کے رہنماکوزبردستی کامیاب کرایاگیاانہوں نے کہاکہ اس بارجمعیت کوزبردست عوامی پذیرائی حاصل ہے ۔

جمعیت صوبے کی مقبول عوامی جماعت بن چکی ہے مختلف علاقوں میں جمعیت کی مسلسل حمایت کامیابی کی نویدہے اقلیتی برادری کی اکثریت کاتعلق جمعیت سے ہے 15جولائی کوعوام اوراقلیتی برادری کے لوگ جوش وجذبے کے ساتھ اپنے گھروں سے نکل کرجمعیت کے امیدوارکے حق میں ووٹ استعمال کریں گے اوربھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے۔

دریں اثناء مولاناعصمت اللہ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، مولاناانوارالدین، مولانانوراللہ، جلال شاہ اخوندزادہ، عبدالواحدصدیقی، مولانامحمدلعل اخوندزادہ، مولاناسیدمحمد، عبدالخالق صدیقی، مولانایارمحمدودیگر نے جے ٹی آئی تحصیل قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام افطارپارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے ٹی آئی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے لئے نرسری ہے

جس میں اپنی خدائیدادصلاحیتوں میں نکھارپیداکیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت عوامی قوت میں تبدیل ہوچکی ہے حلقہ این اے 260پرجمعیت کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے پشتون قوم پرست پارٹی نے اقتدارمیں عوام اوراپنے کارکنوں کومایوس کیا۔

کرپشن اورلوٹ مارکوفروغ دیاعوام کے لئے امیدکی کرن صرف جمعیت علماء اسلام ہے انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں مسلمانوں کی حالت زاردیکھ کردکھ ہوتاہے آج استعماری قوتوں کے مظالم کے صرف مسلمان ہی شکارہیں اسلامی ممالک ہویامغربی ممالک میں صرف مسلمان زیرعتاب ہیں مسلمانوں کی وحدت اوران کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیں متحدہوناہوگا۔