کوئٹہ: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے زیراہتمام جمعہ کوہزارہ ٹاؤن کوئٹہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی یوم القدس حمایت مظلومین ریلی نکالی گئی ۔
ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی ۔
مظاہرین سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر طارق احمد جعفری،مصطفی کمال اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس کی بازیابی اور کشمیروفلسطین سمیت عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے عالمی استعمار اور اسکے آلہ کاروں سے عملی بیزاری اور دنیائے مظلومیت کی کھل کر حمایت ضروری ہے ۔
انہوں کہاکہ ہمارا اوڑھنا بچھونا عدل و انصاف کا قیام اور ظلم و بربریت کی عملی مذمت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ خود کو مضبوط ومستحکم کرنا تو کجا ہم آج تک القدس شریف کو بھی بازیاب نہیں کرا سکے ،مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرسکے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نہ صرف اخلاقی بحرانوں بلکہ استعمار کے پیدا کردہ طوفانوں سے بھی نجات دلاتا ہے جس کی تعلیمات کی عملی پیروی کرکے ہم امتِ مسلمہ کو مضبوط و مستحکم اور مظلوم اقوام کی مدد بھی کرسکتے ہیں کیونکہ خدا کا اہل ایمان سے مضبوط ترین وعدہ ہے کہ اگر تم سچے ہو تو تم ہی فتح مند اور سربلند رہو گے۔
انہوں نے عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے موقع پر اس عہد کا اظہار کیا کہ دنیائے مظلومیت کی حمایت اورظالمین سے عملی بیزاری کیلئے ہماری جدوجہد عدل و انصاف کے قیام اور ظلم و بربریت کے مکمل انہدام تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دھماکے کے اصل ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ، یوم القدس کے دن پر ریلی کاانعقاد
وقتِ اشاعت : June 24 – 2017