|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں جمعہ کو آئی جی پولیس آفس کے سامنے ہونیوالے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی۔ جاں بحق ہونیوالوں میں12پولیس اہلکار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو آئی جی آفس کے سامنے گلستان روڈ شہداء چوک پر کار بم دھماکے میں 14افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دوپولیس اہلکار بھی لاپتہ تھے جن میں سے ایک کے جسمانی اعضاء سول اسپتال کے مردہ خانہ سے مل گئے ہیں۔

پولیس اہلکار ستار ولد خدا بخش قیصرانی تونسہ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا۔ جبکہ سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج جان محمد بھی ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس طرح دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سولہ ہوگئی جن میں بارہ پولیس اہلکار شامل ہیں۔