پشاور: پاکستان میں اس سال بھی ملک بھر میں عیدالفطرایک ساتھ نہ منائی جاسکی ، خیبر پختونخوا میں میں غیر سرکاری رویت ہلا ل کمیٹی نے آج(اتوار کو ) عید منانے کا اعلان کردیا ہے ۔
ملک میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پشاورمیں مسجدقاسم میں عیدکاچانددیکھنے کیلئے غیرسرکاری کمیٹی کا اجلاس ہفتے کے روز ہوا،اجلاس کوچاندنظرآنے کی 46شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ پشاور اور دیگر خیبر پختونخوا میں میں آج عیدہوگی ۔
آج بروزاتوار25جون کوکے پی کے میں عیدالفطرمنائی جارہی ہے جبکہ باقی ملک میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا ۔
واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی دبئی چلے گئے تھے جس کے بعد خیال کیا جارہا تھا کہ ملک میں ایک ساتھ عید منائی جائے گی لیکن اس کے باوجود مسجد قاسم سے آج عید منانے کا اعلان کردیا ہے ،یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا جبکہ وہاں عید منائی جارہی ہوگی ۔
امسال بھی عید ایک ساتھ نہیں منائی جاسکی ،دو عید یں ہونگی
وقتِ اشاعت : June 25 – 2017