|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہاہے کہ اگر قوم نے وقت اور حالات کا ادراک نہ کیا تو تباہی ہی مقدر بھڑے گی دین بین الاسلام اور قوم کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا ۔

ایک نے انتہا پسندی ،دہشتگردی کے ذریعے وطن کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے رکھ دیا جبکہ دوسرے گروہ نے ذاتی وگروہی مفادات کے حصول کی خاطر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرکے خیانت کی اور آج یہ دونوں پشتونوں کی ایک وحدت میں بہرونے کی راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

اور انگریزوں کی کھنچی گئی نفاق کے لکیروں کے وکیل بن گئے حالات چاہیے کچھ بھی ہوں قوم کی بقاء کی خاطر ماضی کی طرح قربانیاں دیئے رہنگے اورفکر باچاخان ہی خوشحال اورروشن مسقتبل کی واحد امید اورکرن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اعوامی نیشنل پارٹی ٰ کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری نطام الدین کاکڑ ،ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ،صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید امیر علی آغا ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ،ملک رحیم ترین ،زاہد خان ترین ،غیاث باتور ،عطاء محمد افغان ،سعید احمد ،عبدالرافع ،خلیل الرحمن اور دیگر نے علی بازار میں جلسہ عام جرگہ کلی خدائیدادزئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا گیا ۔

اس موقع پر علی زئی میں 50افراد جبکہ کلی خدائیدازئی میں 24افران نے قوم پرست اور مذہبی جماعت سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مقررین نے کہاکہ 2018کے انتخابات آئے ہی چار سالون سے برسراقتدار جماعت نے واویلا شروع کردیا کیونکہ 2013میں جس طریقے سے انہیں نوازا گیاانہیں اسکا سب سب بڑا کر پتہ ہے او راب وہ اپنی میگا کرپشن قبضہ گیری او رنااہلی کو چھپانے کیلئے ماضی کے ازمودہ طریقے اپنانے میں مصروف العمل ہیں ۔

لیکن آج قوم کو ادراک ہوچکی ہے کہ قوم کے اجتماعی قومی ومعاشی حقوق پر مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے کس مصلحت کے تحت پچھ سادہ لی ہے ۔

گوادر کا شہر،مغربی روٹ ہو،واپڈا کی ناروالوڈشیڈنگ ،نادرا کی پشتون دشمن رویہ ہو امن وامان کی نام پر پشتونوں کی تذلیل ہو یا انتہا پسندی ،دہشت گردی کے واقعات پر مصلحت پسندی ،سانحہ 8اگست کے شہداء کیلئے سپریم کورٹ انکوائری کمیشن پر عمل درآمد کے خلاف حکم متناع ،گذشتہ چارسالہ دور حکوتم میں پشتون بلیٹ میں احساس محرومی ،ترقیاتی منصوبوں میں یکسر نظراندازی ،بدترین کرپشن ،نااہلی وقبضہ گری جیسے عوامی کے عوام الناس بڑے قریب سے مشاہدہ کرچکے ہیں ۔

لہذا ہم پشتونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ادراک کرلیں اور گذشتہ 40سالوں سے باریاں لینے والوں کا محاسہ کریں کیونکہ باقی تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہیں اور صرف عوامی نیشنل پارٹی کے قوم دوست وطن دوست سیاست اور فکر باچاخان ہی خوشحال اور بہتر مستقبل کی نوید ثابت ہوگی ۔

علاوہ ازیں صوبائی قائدین نے کلی ملکیا ر میں صوبائی کونسل کے رکن حاجی عبداللہ خان ترین سے ن کے بھائی ،کلی خیر وجان میں طاہر کاکڑ سے ان کے بھائی حسن کاکڑ کے وفات جبکہ پشین میں صوبیدار نیک محمد سنزرخیل کے وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی صوبائی قائدین آج گلستان منگل زئی میں شمولیتی اجتماع میں شرکت اور خطاب کرینگے۔