سرگودہا: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکم پر سرگودہا منتقل ۔آئندہ سماعت تین جولائی کو انسداد دہشت گردی سرگودہا کی خصوصی عدالت میں ہوگی-
۔نواز شریف کو اپنا وقت بھول گیا ہے خدا را مجھے بچا لیں جمشید دستی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکم پر سنٹرل جیل ڈی جی خان سے سرگودہا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے جمشید دستی کو تین جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا منتقلی کا حکم دیا۔عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو جمشید دستی کو بہترین کھانا دینے کی ہدایت بھی کی ۔تین جولائی کو سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پرجمشید دستی انتہائی رنجیدہ نظر آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنا وقت بھول گیا ہے یہ مشرف کی آمریت نہیں جمہوری دور ہے میں دو حلقوں سے منتخب ایم این ہوں۔
میں غریب کا بیٹا ہوں مجھے جاگیرداروں کے خلاف کھڑا ہونے کی سزا دی جاری ہے۔مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے پینے کے لئے ناپاک اور غلیظ پانی دیا جارہا ہے۔رات کو بیرک میں بچھو اور سانپ چھوڑے جاتے ہیں۔
جمشید دستی نے ہاتھ جوڑ کرچیف جسٹس آف پاکستان سے از خودنوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا را ان کو بچا لیں۔ان کے ساتھ بہت ظلم ہورہا ہے۔
جمشید دستی عدالت میں پیش ،مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے چیف جسٹس نوٹس لیں ،جمشیددستی
وقتِ اشاعت : June 30 – 2017