سبی: انسپکٹر جنرل آف فریٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ قلم اور کیمرے کا درست استعمال سے کئی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں بلوچستان میں عوام کو شعور آگہی دینے کیلئے میڈیا کے نمائندے اپنا رول پلے کریں ۔
دہشت گردی کے خاتمہ اور ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے قلم کار اپنی ذمہ داریوں کو حساس کریں بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگان نہیں جانے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیااحمد انجم نے کہا کہکسی بھی معاشرے میں صحافت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔
صحافی معاشرتی تاریخ وتمدن کے وارث ہوتے ہیں عوامی مسائل کی نشاندہی عوام میں شعور وآگہی فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔
بلوچستان کے سابق حالات میں میڈیا کے نمائندوں نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہیں علاقائی مسائل ہوں یا ایف سی کی عوام دوست پالیساں قلم کاروں نے بہترانداز سے اجاگر کیا ۔
ایف سی بلوچستان نے ہمیشہ عوام کی خدمت تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بلاونگ ونسل اپنا کردار ادا کیا اور ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں رول پلے بھی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اور آزاد رہے گا۔
بلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آج سیاسی قبائلی نمائندے پاک افواج ایف سی اور محب وطن شہریوں سمیت قلم کار بھی ایک صفحہ پر ہے جو بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی سلامتی کی جانب گامزن ہے ۔
آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے ہر قربانی دیں گے سرزمین وطن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے وطن کو اگر ہمارے خون کی بھی ضرورت پڑی تو اپنے جسم کا آخری قطر بھی بہا دیں گے۔
بلوچستان میں فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،میجر جنرل ندیم انجم
وقتِ اشاعت : June 30 – 2017