|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں افغان شہری کی بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہری کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی جائے ۔

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ کی خبروں پر جمعہ کو لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مذکورہ تعیناتی میں محکمہ یا وزارت داخلہ کا کوئی عمل دخل نہیں کیونکہ یہ تعیناتی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے ۔

ذرائع نے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی ہے کہ دیگر مذکورہ تعیناتی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے تو پھر شہری کی شہریت کا پتہ کیا جائے کہ آیا وہ واقعی پاکستانی شہری ہے یا نہیں ؟۔