اسلام آباد: پانامہ تحقیقات ،جے آئی ٹی کاآخری تہلکہ خیز مرحلہ شروع ہو گیا، وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع دوسری بار پیش ہوگئے۔
گلف سٹیل کے قیام سے فروخت تک کے عمل سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی،طارق شفیع کا تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات پر بات سے انکار، عابد شیر علی نے سپریم کور ٹ سے شیخ رشید کے بیان پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نوازآج (پیر کو )جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کے چچازاد طارق شفیع جے آئی ٹی میں دوسری مرتبہ پیش ہوئے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی گاڑی چلا کر طارق شفیع کو اپنے ساتھ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لے کر آئے ۔شریف خاندان کی بیرون ملک رقوم کی منتقلی کی ٹریل اور گلف سٹیل کے متعلق پونے تین گھنٹے سوالات کئے گئے۔
یو اے ای میں سٹیل مل کے قیام سے فروخت تک کے عمل کی پوچھ گچھ کی گئی۔ جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے تین گھنٹے تک سوالات کیے ۔
بعد ازاں واپسی کے موقع پر اپنی گاڑی کے اندر سے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق شفیع نے کہا کہ آج جے آئی ٹی نے گلف اسٹیل سے متعلق سوالات کیے جس پر اس کو بنانے اور اسکے لیے جانے والے فنڈز سے متعلق بھی بتایا ۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام سوالات کے جواب دے آیا ہوں ،البتہ جے آئی ٹی کو کوئی دستاویزات نہیں دیے ،دوبارہ پیشی کا فی الحال کو ئی امکان نہیں ہے ۔
پانامہ کیس کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل، اسحاق ڈار بھی طلب، طارق شفیع سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017