کو ئٹہ: طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور ہڑتالی کیمپ کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
بہت جلد اسلام آباد میں اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کمیٹی کے رہنماؤں ملک انعام کاکڑ منیر جالب اور ناظر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ طلباء ایکشن کمیٹی میں شامل تمام طلباء تنظیموں کے نمائندے گزشتہ 54 روز سے اپنے مطالبات کے حق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کے ناروا اقدامات جس میں فیسوں میں اضافہ اور دیگر تعلیم اور طلباء دشمن پالیسیاں ہیں کہ خلاف احتجاج کررہے ہیں تاحال ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔
وی سی کی جانب سے ہمارے خلاف غیر اخلاقی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہم کسی بھی غیر قانونی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ وی سی اور اس کی ٹیم نے تعلیمی ادارے میں بدعنوانی اقرباپروری کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے اقدامات جاری رکھے ہیں ۔
ہم نے عید کے بعد اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا بہت جلد ہم اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسلام آباد جائیں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک وہاں پر احتجاج کریں گے کیونکہ ہم روز اول سے ہی وائس چانسلر کے غیر قانونی اقدامات فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلباء کے خلاف ناروا پالیسیوں اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔
طلباء ایکشن کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان
![]()
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017