|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں پاک فوج کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تین اہلکار جاں بحق اور سات اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق پاک فوج کا قافلہ کوئٹہ سے خضدار جارہا تھا راستے میں قلات سے تقریبا چالیس کلومیٹر دور خالق آباد منگچر میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب قافلے میں شامل ایک جیب گاڑی گاڑی کراچی سے کوئٹہ جانیوالے آئل ٹینکر نمبر TTA227 سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں تین جوان جاں بحق اور سات اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ آئل ڈرائیور رحیم بخش بھی زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جہاں سے ایک لاش اور تین زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچایا گیا۔ جبکہ دو لاشوں اور باقی زخمیوں کو خضدار منتقل کردیا گیا۔

اہلکاروں کی شناخت حوالدار نعیم، لانس نائیک ظہیر احمد،بٹ مین کے طور پر ہوئی۔ ان میں دو کا تعلق مظفرگڑھ پنجاب اور ایک کا تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ کی شناخت لانس نائیک محمد عادل، سپاہی صفدر حسین، نائیک سرور، گل شیراور سپاہی اعجاز احمد کے نام سے ہوئی۔