شکار پور: شکار پور کے علاقے خانپور میں جتوئی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہو گئے ۔
واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ، دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا ، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقہ خانپور میں جتوئی برادری کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ۔دیرینہ دشمنی اتنی بڑھی کہ گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں11 لاشیں بھی گئیں ، دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔
دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ، ایک دوسرے پر راکٹ لانچرز اور ایل ایم جی جیسے خطرناک ہتھیاروں سے حملے کئے گئے ۔ سرداروں کی مداخلت کے بعد فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے افراد کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دی گئی ، دونوں گروپ مورچہ زن ہیں ، ایک بار پھر تصادم کا خدشہ ہے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
دوسری جانب پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے سیزفائر کرنے کیلئے حرکت میں آگئے ہیں اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔
شکار پور ،خانپور میں جتوئی قبائل کے دو گر وپوں میں فائرنگ، 11 افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : July 4 – 2017