چاغی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کا تحصیل چاگئے ،امین آباد،دشت گواران میں قبائلی عمائدین سے این اے 260پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ایوانوں میں نمائندہ عوام کی ووٹوں سے پہنچتے ہیں اگر عوام اپنی ووٹ کا صحیح استعمال کریں تو خوشحالی آئیگی ۔
کیو نکہ ہر نمائندہ عوام کی ووٹوں کی طاقت سے اسمبلیوں میں پہنچتا ہے عوام اپنی ووٹوں سے تبدیلی لائے اسے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتا ہے ۔
اس موقع پر پی پی پی کے امیدوار سردارزادہ میر عمیر حسنی ،آغا سید مرید شاہ بخاری ،پی پی پی کے ضلعی صدر میر حبیب دہانی ،کونسلر حاجی حنیف نوتیزئی ،حاجی وارث ساسولی ،طاہر خان سنجرانی ،چیئرمین ملک دلمراد حسنی ،حاجی صاحب خان حسنی ،شاہ جان سیانی،حاتم نوتیزئی ،عزیز اللہ ساسولی ،میر آحمد حسنی ودیگر بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین و پیپلز پارٹی کے رہنما انکے ہمراہ تھے ۔
چاگئے پہنچنے پر کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور چاگئے ،امین آباد میں ضمنی الیکشن پی پی پی کے دفتر کا افتتاح بھی کردیا ۔
سردار فتح حسنی کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی نے جب بھی کامیابی حاصل کی ہے عوام کو مایوس نہیں کیا ہے ماضی میں اگر دیکھا جائے نوشکی ،دالبندین ،فٹبال گراونڈز،گیس ،نیشنل گرڈ بجلی چاغی تک پاکستان پیپلز پارٹی کا مرعون منت ہیں ۔
بے شمار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار اپنے دور میں دیا ہے پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے وہ غریب عوام کا درد سمجھتا ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے چاغی ضلع کو اللہ پاک نے ریکوڈک اور سیندک جیسے معدنی ذخائر دی ہے مگر یہاں کے عوام اپنی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جو صوبائی حکومت کی ناکامی ہے ۔
سالانہ ہر ضلع کو کروڑوں روپے فنڈزملتے ہیں یہ رقم عوام کے ہوتے ہیں انھیں عوام پر خرچ کرنا چائیے مگر افسوس اس امر کی ہے چاغی کی سڑکیں آج بھی ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا ہمارے دور کی نسبت سے دیکھا جائے تو کوئی کام نظر نہیں آتا ہے ۔
موجودہ حکومت عوم کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، فتح محمد حسنی
وقتِ اشاعت : July 4 – 2017