کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں پٹرول کی قلت شہری پریشان پٹرول پمپوں کے سامنے گاڑیوں ،موٹرسائیکوں اور رکشوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ شہر میں گزشتہ دو روز سے پٹرول کی قلت کی وجہ سے زیادہ تر پٹرول پمپ کے مالکان پٹرول پمپ بند کردیا اور یہ موقف اختیار کیاکہ کراچی سے پٹرول نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے کئی پٹرول پمپ بند کردیئے ہیں
عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پیر کے روز سے سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کھول گئے ہیں تاہم پرائیوٹ سکولز میں مزید دس دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں پیر کے روز کوئٹہ شہر کے اند واقع کئی پٹرول پمپ صبح سے بند تھے دوپہر کے بعد پٹرول پمپ کھولے گئے تو کئی پٹرول پمپوں کے سامنے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں موٹرسائیکلیں لائن میں لگی ہوئی تھی ۔
پٹرول مالکان کا موقف ہے کہ کراچی سے پٹرول کی سپلائی اچانک بند ہونے کی وجہ سے کراچی سے پٹرول نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے پٹرول پمپ بند کردیئے ہیں اور جیسے ہی کراچی سے پٹرول آئے گا تو معمول کے مطابق پٹرول پمپوں پر پٹرول کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔
کوئٹہ، پٹرول کی قلت تاحال برقرار ، متعدد پٹرول پمپس بند
وقتِ اشاعت : July 4 – 2017