|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2017

کوئٹہ: سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومتی وزراء ڈپریشن کے شکار ہیں ۔

دلیل کی بجائے وہ مخالفین کو جواب دیتے ہوئے گھبراہٹ اور بے اختیار جذبات سے کچھ ایسے جملے کہہ جاتے ہیں جو ان کے گلے کا تھوک بن جائیں گے ، جے آئی ٹی کی تشکیل تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو اس سے کوئی سروکار نہیں مگر کرپشن جس نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے ترقی کا راستہ روکا ہے ۔

پاکستان کے بے شمار شخصیات اس کے بادشاہ بن گئے ہیں قومی دولت کو لوٹ کو باہر بھیجتے رہے اور آف شور کمپنیاں بنائیں ایسے لوگوں کا کھڑا احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے بے رحم ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ کو باہر بھیجا ہے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

جمعیت علماء اسلام کرپشن کے خاتمے اور پاکیزہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے جدوجہد کررہی ہے ایک وقت آئے گا کہ جب پاکستان میں قیام پاکستان کے حصول کے مقاصد ملک میں آئینی طور پر نافذ ہوں گے ۔ اس موقع پر مختلف وفود سے بات ملاقات کی اور صوبے کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔